20 دسمبر 2014 - 10:28
افغانستان؛ صوبہ ہلمند میں طالبان کے ذریعے بم دھماکے

افغانستان میں طالبان گروہ کے ترجمان نے صوبے ہلمند دھماکہ ہونے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالباں گروہ کے ترجمان نے صوبے ہلمند دھماکہ ہونے کی خبر دی ہے۔ طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ صوبے ہلمند میں واشیر میں واقع علاقے کاریز نو میں، افغان فوجیوں کے راستے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم دو افغان فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ایک اور خبر یہ ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار میں جمعہ کی رات افغان فوجیوں کے ایک ٹینک کو بم دھماکے سے تباہ کردیا گیا جس میں سوار سارے فوجی ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک اس خبر کے بارے میں افغانستان کی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان گروہ نے حال ہی میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲